لندن(نیوزڈیسک) بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض سے لندن میں زیرعلاج آرمی پبلک اسکول کے زخمی طالبعلم ابراہیم آفریدی اور اس کے والدین نے ملاقات کی۔ ابراہیم کے والدین بیٹے کی صحت یابی پر نہایت خوش نظر آئے اور انہوں نے بچے کا علاج کرانے پر ملک ریاض کا شکریہ بھی ادا کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض کا کہنا تھا کہ ابراہیم آفریدی کی مکمل صحتیابی تک بحریہ ٹاؤن خرچہ برداشت کرے گا۔ لندن کے بارہ اسپیشلسٹ ڈٖاکٹروں سے معاہدہ طے پا گیا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم ہر دو ماہ بعد پاکستان کا دورہ کریگی اور دہشت گرد حملوں کے زخمیوں کا مفت علاج ہو گا۔ ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن کی مسجد کا نام ابراہیم خان آفریدی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا جبکہ لاہور کے میو اور گنگا رام اسپتال کو ماڈل اسپتال بنانے کی بھی پیشکش کی۔