بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں ماﺅ باغیوں کے حملے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک



نئی دلی(نیوز ڈیسک) بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں ماﺅ باغیوں کے حملے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے پالامو ضلع میں پولیس اہلکاروں سے بھری گاڑی زمین میں نصب دھماکہ خیزمواد کے پھٹنے کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد فائرنگ بھی سنی گئی جب کہ حملے کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کالا پہاڑکے علاقے میں ماو ¿ باغیوں کے خلاف آپریشن کے بعد واپس حسین آباد آرہی تھی تاہم حملے میں حسین آباد تھانے کے انچارچ راجیش پراساد رجک محفوظ رہے جب کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک ہیڈ کانسٹبل،4 کانسٹبل، ایک ڈرائیوراورچوکیدارشامل ہے۔واضح رہے کہ ماو ¿ باغیوں کو کچلنے کے لئے حکومت کی جانب سے کافی عرصے سے آپریشن جاری ہے تاہم وہ وقفے وقفے سے پولیس کو نشانہ بناتے رہتے ہیں